لکھنو کے تین افراد جموں سری نگر شاہراہ پر لاپتہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا، گھر میں ہی قتل کیا گیا: پولیس

لکھنو کے تین افراد جموں سری نگر شاہراہ پر لاپتہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا، گھر میں ہی قتل کیا گیا: پولیس

سری نگر، 19 جنوری :جموں وکشمیر پولیس کا کہنا ہے کہ لکھنو کے خاندان کے تین افراد کو آبائی شہر میں ہی قتل کر دیا گیا ہے اور سری نگر جموں شاہراہ پر اُن کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ من گھڑت اورحقیقت سے بعید تھا۔
اطلاعات کے مطابق رام بن پولیس کو گزشتہ دنوں لکھنو سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے اطلاع دی کہ اُن کے نزدیکی رشتہ دار کشمیر کی سیر و تفریح کی خاطر گھر سے نکلے تاہم سری نگر جموں شاہراہ پر وہ اچانک لاپتہ ہوئے ہیں۔
جموں وکشمیر پولیس کے مطابق فوج ، پولیس اور مقامی رضاکاروں نے پچھلے دو دنوں سے بانہال، رامسو اور رام بن میں تلاشی مہم شروع کی تاہم اس دوران اُن کا کئی پر کوئی سراغ نہیں ملا ۔
بدھ کے روز جموں وکشمیر پولیس کو لکھنو پولیس نے جانکاری فراہم کی کہ ان تینوں کا آبائی شہر میں ہی قتل کر دیا گیا تھا اور سری نگر جموں شاہراہ پر ان کے لاپتہ ہونے کا دعویٰ جھوٹا تھا۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ اُتر پردیش پولیس نے جانکاری د ی ہے کہ تینوں کا آبائی شہر میں ہی قتل کیا گیا تھا۔
بتادیں کہ رشتہ داروں نے تینوں کی شناخت محمود علی خان (65)، درخشاں (52) اور شاویز خان (26) کے طور پر کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.