اننت ناگ میں سی آر پی ایف بینکر پر فائرنگ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

اننت ناگ میں سی آر پی ایف بینکر پر فائرنگ، کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں

سری نگر، 19 جنوری: جنوبی ضلع اننت ناگ میں بدھ کی شام کو مشتبہ جنگجووں نے سی آر پی ایف بینکر پر فائرنگ کی جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی شام کو ملی ٹینٹوں نے کے پی روڑ اننت ناگ کے نزدیک سی آر پی ایف بینکر پر چند راونڈ فائر کئے تاہم فائرنگ کے اس واقے میں کسی کے زخمی ہونے کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے ۔
اُن کے مطابق حملہ آوروں کو تلاش کرنے کی خاطر سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.