ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

پانچ ملازمین کی رپورٹ پازٹیو آنے کے بعد چرار شریف بینک برانچ بند

سری نگر/ جموں وکشمیر بینک برانچ چرار شریف میں پانچ ملازمین کی رپورٹ مثبت آنے کے بعد بینک کو مقفل کیا گیا ہے۔بینک کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ گزشتہ دو دنوں کے دوران جموں وکشمیر بینک برانچ چرار شریف میں تعینات پانچ ملازمین کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

انہوں نے کہاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر بینک کو فی الحال تین روز تک بند رکھنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
اُن کے مطابق متاثرین کے رابطے میں آنے والے افراد کو آگاہی فراہم کی گئی ہے کہ وہ فی الحال الگ تھلگ رہے۔

مذکورہ عہدیدار نے بتایا کہ بینک میں تعینات سبھی ملازمین کے آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ کرانے کے بھی احکامات صادر کئے گئے ہیں۔
نہوں نے بتایا کہ سبھی کی رپورٹ منفی آنے کے بعد ہی بینک برانچ کو کھول دیا جائے گا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img