اتوار, مئی ۱۱, ۲۰۲۵
14 C
Srinagar

سری نگر کے شالیمار میں آگ کی ایک واردات میں چار مویشی ہلاک

سری نگر،17 جنوری :سری نگر کے شالیمار علاقے میں شبانہ آگ کی ایک واردات میں چار مویشی جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
ذرائع نے بتایا کہ شالیمار کے دودھ محلے میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب ایک گاؤ خانے میں آگ لگ گئی جس کے شعلوں نے پورے گاؤ خانے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
انہوں نے کہا کہ آگ کی اس واردات میں تین گائے اور ایک بچھڑا جھلس کر ہلاک ہوگئے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔
دریں اثنا متاثرہ مالک مویشی نے سرکار کی مالی مدد کی اپیل کی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img