جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات 42 ڈاکٹر و طبی اہلکار کورونا میں مبتلا

جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات 42 ڈاکٹر و طبی اہلکار کورونا میں مبتلا

سری نگر،15 جنوری: گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک ہسپتالوں میں تعینات قریب 42 ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کی ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جی ایم سی سری نگر اور اس کے ساتھ منسلک دوسرے ہسپتالوں میں تعینات کم سے کم 42 ڈاکٹروں اور دیگر طبی اہلکاروں کا ہفتے کے روز کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ گذشتہ پندرہ دنوں کے دوران جی ایم سی سری نگر سے منسلک شری مہاراجہ ہری سنگھ ہسپتال، ایل ڈی ہسپتال، سپر سپیشلٹی ہسپتال شیرین باغ اور دیگر منسلک ہسپتالوں میں تعینات قریب 130 ڈاکٹروں اور 120 پیرا میڈیکل عملے کے اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں ڈاکٹروں اور طبی عملے کے اہلکاروں کے ٹیسٹ مثبت آنے سے اس وبا کے ساتھ مقابلہ کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا کیسز میں درج ہو رہے ہوشربا اضافے کے پیش نظر متعلقہ محکمے نے جہاں ڈاکٹروں و دیگر طبی عملے کی چھٹیاں منسوخ کی ہیں وہیں فیکلٹی کی سرماائی تعطیلات بھی معطل کی گئی ہیں۔
جموں وکشمیر انتظامیہ نے کورونا کی اس لہر کو روکنے کے لئے یونین ٹریٹری میں ’ویک اینڈ‘ لاک ڈاؤن کے نفاذ کا بھی فیصلہ لیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.