کورونا کے بڑھتے وار: ضلع اننت ناگ میں 1281افراد کی ٹیسٹنگ 169پازٹیو

کورونا کے بڑھتے وار: ضلع اننت ناگ میں 1281افراد کی ٹیسٹنگ 169پازٹیو

سری نگر، 15 جنوری: جموں وکشمیر کے ضلع اننت ناگ میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 1281افراد کی ٹیسٹنگ کے دوران 169کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔

محکمہ صحت کے ایک عہدیدار نے یو این آئی اردو کو بتایا کہ 14جنوری دیر شام تک ضلع میں محکمہ صحت کی جانب سے 1281افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 169کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔
انہوں نے کہاکہ ضلع میں وائرس پر قابو پانے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اُٹھائے گئے ہیں جبکہ رپیڈ ٹیسٹ کے ساتھ ساتھ آر ٹی پی سی آر ٹیسٹ بھی کئے جارہے ہیں۔

اُن کے مطابق ضلع اننت ناگ میں قائم پبلک ہیلتھ سینٹروں میں بھی رپیڈ ٹیسٹنگ کی سہولیات میسر ہے جہاں پر مشتبہ مریضوں کے ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ وائرس کے پھیلاو کو روکنے کی خاطر ٹیسٹنگ شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ۔
مذکورہ عہدیدار نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کورونا رہنما اصولوں پر من وعن عمل کریں تاکہ وائرس کے پھیلاو کو روکاجاسکے۔

بتادیں کہ محکمہ اطلاعات کی جانب سے جمعے کی شام کو جو کووڈ بلٹین منظر عام پر لایا گیا اُس میں بتایا گیا کہ جمعے کے روز اننت ناگ میں 101افراد کی رپورٹ پازٹیو آئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.