بانڈی پورہ میں دس کلو وزنی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

بانڈی پورہ میں دس کلو وزنی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا گیا

سری نگر، 15 جنوری:جموں وکشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سیکورٹی فورسز نے ہفتے کے روز دس کلو وزنی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنایا ۔
ذرائع نے بتایا کہ فوج اور پولیس کی مشترکہ گشتی پارٹی نے بانڈی پورہ کے پاپہ چھن علاقے کے نزدیک معمول کے گشت کے دوران سیب کے باغ میں ایک آئی ای ڈی کو دیکھا۔

انہوں نے بتایا کہ آئی ای ڈی کو ناکارہ بنانے کے لئے فوری طورپر بم کو ناکارہ بنانے والا ایک اسکواڈ کو جائے موقع کی طرف روانہ کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اسکواڈ نے آئی ای ڈی کا موقع پر ہی دھماکہ کیا اورا س کو ناکارہ بنایا او ر اس طرح ایک بڑی آفت کو ٹالا گیا۔

سیب کے باغ میں دس کلو وزنی آئی ای ڈی کیسے پہنچی اس حوالے سے پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.