قوم کا مستقبل کمزور کیوں ؟

قوم کا مستقبل کمزور کیوں ؟

ملک بھر میں گذشتہ روز نوجوانوں کا قومی دن منایا گیا اور اس حوالے سے کورونا کے ہوتے ہوئے چند ایک تقاریب بھی ہوئیں ۔کہا جا رہا ہے کہ نوجوان ہی ملک وسماج کا مستقبل ہوتا ہے لیکن موجودہ دور کا نوجوان روتا رہتا ہے کیونکہ اُسکے پاس وقت کے مطابق روزگار نہیں مل رہاہے ۔وادی کشمیر میں لاکھوں کی تعداد میں ڈیلی ویجر سرکاری ملازمین ہیں جنہیں 6سے 8ہزار روپے ماہانہ تنخواہیں ملتی ہیں ۔پی ایچ ای ،محکمہ بجلی ،ایگری کلچر ،ہاٹیکلچر یہاں تک پولیس میں بھی اس طرح کے ہزاروں نوجوان کام کرتے ہیں جنہیں بہت کم تنخواہیں ملتی ہیں اور کام وہ مستقل ملازم سے زیادہ کرتے ہیں ۔اب ایک نیا رواج عام ہو چکا ہے اب مختلف نجی کمپنیوں کے ذریعے سے ملازمین فراہم کئے جاتے ہیں جنہیں ”اَﺅٹ سورس “ کا نام دیا جاتا ہے، اُن ملازمین سے بھی کام بہت لیا جارہا ہے لیکن اُن کی ملازمت کی کوئی گارنٹی یع نی ضمانت بھی نہیں ہے کہ کب ختم ہو جائے گی ۔اگر واقعی ملک کے حکمران نوجوانوں کو ہر محاذ پر خود کفیل اور طاقتور بنانا چاہتے ہیں، پھر اُنہیں ایسے لاکھوں ملازمین کو کم تنخواہوں پر ہی صحیح لیکن مستقل کرنا چاہیے تاکہ وہ مزید دلچسپی سے کام کر سکیں اور وہ ذہنی وجسمانی اعتبار سے طاقتور بن سکے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.