کینیڈا : کیوبک میں کورونا ویکسین نہ لینے والے کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا

کینیڈا : کیوبک میں کورونا ویکسین نہ لینے والے کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا

کیوبیک/ کینیڈا کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے کیوبیک میں کورونا سے بچاؤ کے ٹیکے نہ لگانے والوں کے لیے ایک نیا اصول نافذ کیا گیا ہے،جسمیں کورونا کی خوراک نہ لینے والے کو جرمانے کے طور پر ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔

یہ نیا اقدام صوبے میں انفرادی حقوق اور سماجی ذمہ داری کے بارے میں ایک بحث کے دوران سامنے آیا ہے، جس میں کووِڈ-19 کی ویکسینیشن سے انکار کرنے والوں کو ‘صحت کے تعاون’ کے تحت ٹیکس ادا کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

صوبے کے وزیر اعظم فرانسوا لیگلٹ نے کہا کہ’’تقریباً 10 فیصد شہریوں کو ابھی تک کورونا ویکسین کی پہلی خوراک نہیں ملی ہے، جس سے صحت کے نیٹ ورک پر معاشی بوجھ بڑھ رہا ہے اور دوسرے شہریوں کے لیے خطرہ پیدا ہوسکتے ہیں ۔” اس کے ساتھ ہی کیوبیک پہلا صوبہ بن گیا ہے جہاں کورونا ویکسین کی خوراک نہ لینے والوں کو ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

مسٹر لیگلٹ نے کہا "کورونا کے خلاف جنگ میں ویکسین کا اہم کردار ہے۔ اس لیے ہم ان لوگوں پر ٹیکس لگانا چاہتے ہیں جو بغیر کسی طبی وجہ کے ویکسین کی خوراک لینے سے انکار کر رہے ہیں۔ ایسے لوگ دوسرے لوگوں کی صحت سے کھیل رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں 90 فیصد لوگوں کو کورونا کی خوراک مل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے ہفتے میں ویکسین نہ لینے والوں کو 100 ڈالر سے زائد ٹیکس ادا کرنا پڑے گا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.