کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت 154.61 کروڑ سے زائد ٹیکہ کاری ہوچکی ہے

نئی دہلی/ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 76 لاکھ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ویکسینیشن کی کل تعداد 154.61 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔

مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود نے جمعرات کو یہاں بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں 76 لاکھ 32 ہزار 24 کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی آج صبح 7 بجے تک ایک ارب 54 کروڑ 61 لاکھ 39 ہزار 465 کووڈ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

وزارت نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے دو لاکھ 47 ہزار 417 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 11 لاکھ 17 ہزار 531 ہو گئی ہے۔ یہ متاثرہ کیسز کا 3.08 فیصد ہے۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 13.11 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

کووڈ کی نئی شکل اومیکرون سے 28 ریاستوں میں 5488 لوگ متاثر پائے گئے ہیں جن میں مہاراشٹر میں سب سے زیادہ 1367، راجستھان میں 792 اور دہلی میں 549 کیسز ہیں۔ اومیکرون انفیکشن سے 2162 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں۔

وزارت نے کہا کہ اس دوران 84825 لوگ کووڈ کو مات دے چکے ہیں۔ ابھی تک مجموعی طور پر تین کروڑ 47 لاکھ 15 ہزار 361 لوگ کووڈ سے بازیاب ہوچکے ہیں۔ کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح 95.59 فیصد ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 18 لاکھ 86 ہزار 435 کووڈ ٹیسٹ کیے گئے، اس کے ساتھ ابھی تک کل 69 کروڑ 73 لاکھ 11 ہزار 267 کووڈ ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.