اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
33.1 C
Srinagar

فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف کا دورہ ایل او سی

سری نگر،12 جنوری : فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے بدھ کے روز لائن آف کنٹرول کے اگلے علاقوں کا دورہ کرکے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی۔اس موقع پر سری نگر میں قائم فوج کی پندرہویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے بھی ان کے ہمراہ تھے۔
شمالی کمان نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’انہوں (لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی) نے کٹھن ترین موسمی حالات میں فوجی جوانوں کی بے لوث خدمات اور حوصلے کی سراہنا کی‘۔
چنار کور کے کمانڈر نے انہیں سری نگر ہیڈ کوارٹر پر سیکورٹی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی اور انہوں نے اس موقع پر ایک کتاب کی رسم رونمائی بھی انجام دی۔
چنار کور نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’ فوج کی شمالی کمان کے جنرل آفیسر کمانڈنگ ان چیف لیفٹیننٹ جنرل وائی کے جوشی نے چنار کور کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا اور انہیں سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی‘۔ٹویٹ میں کہا گیا: ’انہوں نے ایک کتاب بعنون ’ابرجڈ ورژن آف ہسٹری آف کشمیر‘ کی رسم رونمائی بھی انجام دی‘۔
موصوف فوجی افسر کا یہ دورہ اس وقت ہو رہا ہے جب فوج نے جنگجو مخالف آپریشنز تیز کر دئے ہیں اور فوج نے ماہ رواں کے پہلے ہی دس دنوں کے اندر 13 جنگجوؤں کو مختلف انکاؤنٹروں کے دوران ہلاک کر دیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img