جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

جنوبی ضلع کولگام میں 35 سالہ شہری کی لاش بر آمد

سری نگر،12 جنوری :جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے بچھرو علاقے میں بدھ کی دوپہر کو ایک 35 سالہ شہری کو پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے بچھرو علاقے میں بدھ کی دوپہر قریب ساڑھے بارہ بجے مقامی لوگوں نے ایک35 سالہ شخص کی لاش دیکھی گئی اور پولیس کو اس سلسلے میں مطلع کیا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔متوفی کی شناخت روف احمد راتھر ولد عبدالغنی راتھر ساکن کاپورہ کولگام کے بطور ہوئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگتا ہے کہ مذکورہ شہری منشیات کے اوور ڈوز سے از جان ہوا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img