سری نگر، 12 جنوری : جموں وکشمیر بھاجپا یونٹ کے ترجمان الطاف ٹھاکر کا کہنا ہے کہ 5 جنوری کے روز پنجاب میں وزیر اعظم نریندر مودی کی سیکورٹی چوک دراصل ایک خونی منصوبہ تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی سیکورٹی چوک کے لئے پنجاب حکومت سیدھے طورپر ذمہ دار ہے-ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
الطاف ٹھاکر نے کہا کہ 5 جنوری کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کا قافلہ پنجاب پہنچا لیکن کانگریس کی برسر اقتدار والی پنجاب کی حکومت نے سیکورٹی کے حوالے سے کوئی انتظام نہیں کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ سیکورٹی چوک کے لئے کانگریس اور پنچاب کی حکومت ذمہ دار ہے ۔
اُن کے مطابق سیکورٹی ایجنسیوں کی جانب سے اس حوالے سے خدشات ظاہر کرنے کے بعد پنجاب حکومت کے دعوئے بے بنیاد او رمن گھڑت ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس اور پنجاب حکومت کا یہ کہنا کہ اُنہیں وزیر اعظم کے پنجاب دورے کی کوئی علمیت نہیں تھی جھوٹ کا پلندہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سیکورٹی چوک دراصل ایک خونی منصوبہ تھا جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
یو این آئی