منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

جہالت اور افواءبازی

کورونا وائرس او ر اُومیکران جیسے خطرناک وائرس نے جہاں پوری دنیا کو اپنے لپیٹ میں لیکر ہر قسم کی تباہی مچادی ہے ۔وہیں ان جان لیواءوبائی بیماریوں سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے سے ایسی ایسی افواہیںپھیلائی جاتی ہیں، جن کا ان بیماریوں کے علاج سے دور دور کا واسطہ بھی نہیں ہے ۔دنیا کے تمام سیاستدان ان امراض کے علاج کیلئے اگر چہ ادویات دریافت کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور کسی حد تک بھارت کے سیاستدانوں کو اس حوالے سے کسی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔ تاہم کچھ لو گ خود ہی ایسے علاج اور من گھڑت پروپگنڈا کے ذریعے سے لوگوں میں دہشت اور تذبذب پھیلا رہے ہیں ۔گذشتہ روز سوشل میڈیا ملک کے ایک نامور ڈاکٹر کے نام سے ایک ویڈیو بڑی تیزی سے وائرل ہوئی جس میں وہ اُومیکران اور کورونا جیسے وباءکا علاج سے متعلق من گھڑت کہانی بتا رہے ہیں ۔اس سے قبل بھی کچھ لوگوں نے کچھ کھانے اور کچھ کرنے کی صلاح دی اور کچھ لوگوں نے مذہبی کتابوں کے آیات اور شروک پڑھ کر پانی میں پھونک مار کر پینے کی دلیلیں بتائیں لیکن پورے عالم میں تباہی پھیلتی گئی ۔ماہرین کے مطابق فی الحال اس مرض کا علاج صرف سماجی دوری اور ماسک پہننا اور بار بار ہاتھ اور منہ صاف رکھنے میں ہی ہے جس کو اکثر لوگ یہ کہہ کر نظر انداز کررہے ہیں کہ ایک نہ ایک بار مرنا ہی ہے ۔سوال یہ نہیں کہ انسان مرجائے گا بلکہ سوا ل یہ ہے کہ دنیا میں موجود باقی لوگوں کیلئے ایسے جاہل لوگ مشکلات اور پریشانیوں کے باعث بن سکتے ہیں ،اگر ان جاہل لوگوں کی باتوں پر یقین کیا جائے تو تباہی وبربادی تیزی سے پھیل سکتی ہے ۔دنیا بھر میں آج تک لاکھوں کروڑوں لوگ اس وباءسے متاثر ہو چکے ہیںاور اقتصادی طور بیشتر ممالک کمزور ہو گئے ،اربوں ،کھربوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ،کیا وہ لوگ قدرت الٰہی پر یقین نہیں رکھتے ہیں ،جو ان وبائی بیماریوں کے مشکلات سے گذر چکے ہیں یا جو فوت ہو چکے ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم جہالت اور کم فہمی سے تھوڑا آگے چل کر دیکھیں ۔آخردنیا میں یہ سب کچھ کیوں اور کیسے ہو رہا ہے ،کیوں بنی آدم پھر بھی لاپرواہی اور نااہلی سے کام لیتا ہے ۔طبی ماہرین اور حکمرانوں کے بتائے ہوئے نسخوں پر عمل کیا جائے ،لاپرواہی اور غیر ذمہ داری سے پرہیز کرنا چاہیے تاکہ ان وبائی بیماریوں سے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے نجات مل سکے اور پھر زندگی بہتر اور خوشحال بن سکے جس طرح کورونا سے پہلے تھی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img