منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

کیرالہ میں وزیراعظم مودی کے خلاف لکھے نعروں والی کار ضبط

ترووننتپورم/ پولیس نے وزیراعظم نریندرمودی اور اتر پردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف لکھے نعروں والی ایک کار کو ضبط کیا ہے۔

ذرائع نے پیر کو کہا،’’اترپردیش رجسٹریشن والی اس کار کا مالک پنجاب کا رہنے والا ہے اور اس وقت وہ فرار ہے۔پٹم میں ایک بار ہوٹل کے سامنے کھڑی اس کار کو اتوار کی شام کو ضبط کیا گیا۔‘‘

کار پر مودی حکومت کی مبینہ کسان مخالف پالیسیوں سمیت دیگر نعروں بھی لکھے گئےہیں۔پولیس نے اس معاملے کی جانچ شروع کردی ہے اور کار کے مالک کی تلاش کی جارہی ہے۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img