بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
5.1 C
Srinagar

نیویارک:عمارت میں آگ لگی،19 کی موت

نیویارک/ امریکہ کے نیویارک میں ایک کثیر منزلہ عمارت میں آگ لگنے سے 19 لوگوں کی موت ہوگئی ہے،جن میں نو بچے شامل ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق،ابھی تک 32 زخمی لوگوں کو اسپتال پہنچایا جا چکا ہے،جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

افسروں نے بتایا کہ آگ پر قابو پانے کےلئے جائے وقوع پر تقریباً 200 فائر بریگیڈ اہلکاروں کو بھیجا گیا۔ یہ آگ ایک خراب الیکٹرک ہیٹر کی وجہ سے لگی ہے۔

فائربریگیڈ محکمے کے کمشنر ڈینیل نگرو نے کہا کہ آگ عمارت کی صرف دو ہی منزلوں میں لگی تھی،لیکن دھواں ہر طرف پھیل گیا تھا۔

انہوں نے بتایا،’’فائربریگیڈ اہلکاروں نے لوگوں کو ہر منزل کی سیڑھیوں پر گرا ہوا پایا،جنہیں یا تو دل کا دورہ پڑا تھا یا سانس لینے میں دقت ہورہی تھی۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img