جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

برف وباراں ،زمینی رابطہ منقطع ،فضائی رابطہ متاثر

سری نگر – جموں قومی شاہراہ، مغل روڈ بند

سری نگر/ وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- جموں قومی شاہراہ کئی مقامات پر چٹانین کھسک آنے کے باعث جمعرات کو ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہی۔

ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ کو قابل آمد ورفت بنانے کے لئے بڑے پیمانے پر کام جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ سےچٹانوں کا ملبہ اور جواہر ٹنل پر برف ہٹانے کا کام شد ومد سے جاری ہے۔

ادھر وادی کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر- لیہہ شاہراہ اور جنوبی کشیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ پونچھ کے ضلع پونچھ کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ بھی ٹریفک کے لئے بند ہیں۔

متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ شاہراہ اور روڈ پر کافی برف جمع ہے جو ٹریفک کی نقل و حمل میں رکاوٹ ہے۔

سری نگر ہوائی اڈے پر پروازیں ایک بار پھر موخر

سری نگر ہوائی اڈے پر جمعرات کو بھی کم روشنی کی وجہ سے صبح کی پروازیں موخرکی گئیں۔ائیر پورٹ حکام نے بتایا کہ کم روشنی کیوجہ سے تمام پروازوں کو موخر کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ موسم میں بہتری واقع ہونے کے ساتھ ہی پروازوں کو بحال کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ خراب موسمی حالات کے باعث گذشتہ دو دنوں کے دوران سری نگر ہوائی اڈے پر 79 پروازوں کو منسوخ کیا گیا جبکہ 7 پروازوں کو آپریٹ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

ان دو دنوں میں سے منگل کو 42 جبکہ بدھ کو 37 پروازیں منسوخ کی گئی تھیں۔وادی میں پیر کی شام سے ہی شروع ہونے والی برف باری سے جہاں ہوائی ٹرانسپورٹ متاثر ہو گیا ہے وہیں زمینی ٹرانسپورٹ بھی در ہم وبر ہم ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img