جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

وادی گلوان میں ترنگا لہرانے سے متعلق راہل گاندھی کا ٹویٹ فوجیوں کی توہین ہے: بی جے پی

دہرادون / اتراکھنڈ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے وادی گلوان پر ترنگا لہرانے سے متعلق کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کے ٹویٹ کو فوجیوں کی توہین قرار دیا ہے۔

پارٹی کی جانب سے باضابطہ ردعمل دیتے ہوئے ریاستی ترجمان سریش جوشی نے کہا کہ انتخابات کے پیش نظر کانگریس پارٹی کے ہریش راوت اور دیگر لیڈران اپنے اعلیٰ لیڈر کے ذریعہ ہندوستانی جوانوں کی بہادری پر سوالیہ نشان پر معافی منگوانے کی ہمت کریں گے۔

مسٹر جوشی نے کانگریس لیڈروں سے پوچھا کہ کیا انہیں چینی خبر رساں ایجنسی یا چینی سفارت خانے سے خبریں ملتی ہیں ؟ وہ بھی اس وقت جب ہندوستانی خبر رساں ایجنسیوں نے گلوان میں ترنگے کی تصویر بھی جاری کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل تک ویر سینک گرام یاترا نکالنے والے کانگریس لیڈروں کو کم از کم راہل گاندھی کے پیغام کے لئے معافی مانگنی چاہئے جنہوں نے اتراکھنڈ اور ملک کے فوجیوں کی توہین کی ہے۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img