نئی دہلی/ایوان بالا راجیہ سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن اراکین کے شوروغوغا کے سبب دو بجے تک کے لئے ملتوی کر دی گئی۔
چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے صبح ضروری دستاویزات میز پر رکھوانے کے بعد کہا کہ انہیں رول 193 کے تحت ایک نوٹس موصول ہوا ہے جسے مسترد کر دیا گیا ہے۔
اس کے بعد جب انہوں نے وقفہ صفر شروع کرنے کی کوشش کی تو ایوان میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے کھڑے ہوگئے اور اپوزیشن کے ارکان نعرے لگاتے ہوئے پوڈیم کی طرف مارچ کرنے لگے۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے چیئرمین نے 12 منٹ کے اندر ایوان کی کارروائی 2 بجے تک ملتوی کرنے کا اعلان کردیا۔
یواین آئی





