نئی دہلی / ایوان زیریں لوک سبھا میں اپوزیشن جماعتوں کے ارکان نے جمعرات کو وزیر مملکت برائے داخلہ اجے مشرا کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست ہنگامہ کھڑا کیا جس کے بعد اسپیکر اوم برلا کو ایوان کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک کے لئے ملتوی کرنے پر مجبور کر دیا۔
مسٹر برلا نے ایوان کی کارروائی شروع ہوتے ہی گروپ کیپٹن ورون سنگھ کے افسوسناک انتقال کے بارے میں اراکین کو آگاہ کیا اور اراکین نے خاموشی اختیار کر کے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد اسپیکر نے اراکین کو بنگلہ دیش کی آزادی کی گولڈن جبلی کے بارے میں آگاہ کیا، جس پر ایوان نے وہاں کے شہریوں کو اس موقع پر مبارکباد دی۔
یواین آئی





