کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا زور برابر جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

کشمیر میں ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا زور برابر جاری، گلمرگ سرد ترین جگہ

سری نگر/ وادی کشمیر میں گرچہ موسم خشک ہے تاہم سردیوں کے بادشاہ چالیس روزہ ’چلہ کلان‘ جیسی سردیوں کا زور برابر جاری ہے۔

وادی میں شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ سرد ترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر میں 22 دسمبر تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا جموں وکشمیر اور لداخ میں25 دسمبر یعنی مسیحی براداری کے بڑے تہوار کرسمس کے موقع پر موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کے باعث ہلکے سے درمیانی درجے کی برف باری متوقع ہے۔

گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.1 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی3.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ وادی کی سرد ترین جگہ رہی جہاں کم سے کم درجہ حرارت منفی10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلمرگ میں بدھ کے روز برف باری بھی ہوئی۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی6.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی6.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.