موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے:سونم لوٹس

موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے:سونم لوٹس

سری نگر/ موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہے لہذا خراب موسمی حالات کے باعث لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہم کم سے کم پندرہ روز قبل ہی پیشن گوئی دینے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان باتوں کا اظہار محکمہ موسمیات کے علاقائی ناظم سونم لوٹس نے محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کے ہفتہ وار پروگرام ’سکون‘ میں اپنے انٹرویو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا: ’لوگ ہم پر کافی بھروسہ کرتے ہیں اس بھروسے کو برقرار رکھنے کے لئے ٹیکنالوجی کی دستیابی کے علاوہ میں اور میرے ساتھ جڑے باقی ساتھی کافی محنت کرتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’لوگوں کو موسمیات کے متعلق بر وقت اور برار جانکاری فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے یہ ہمارا ان پر کوئی احسان نہیں ہے‘۔

موصوف ناظم محکمہ موسمیات نے کہا کہ موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے۔انہوں نے کہا: ’موسم کا لوگوں کی زندگیوں کے ساتھ گہرا تعلق ہوتا ہے ہم دیکھتے ہیں کہ خراب موسمی حالات جیسے بادل پھٹنے، تیز بارشوں، بھاری برف باری، برفانی تودے گر آنے سے وغیرہ سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوتا ہے ہم لوگوں کے اس دکھ درد کو دیکھتے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’ہم کوشش کرتے ہیں کہ ان نقصانات کو کم کرنے کے لئے لوگوں کو کم سے کم پندرہ روز قبل کی پیشن گوئی دیں‘۔


 یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.