پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 32 ویں روز بھی کوئی کمی بیشی نہیں

نئی دہلی/ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل 32ویں دن بھی ریکارڈ سطح پر مستحکم رہیں۔ ویٹ میں کمی کی وجہ سے 2 دسمبر کو دہلی میں پٹرول کی قیمتوں میں تقریباً 8 روپے فی لیٹر کی کمی ہوئی تھی اور جس کے بعد سے دہلی میں پٹرول 95.41 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 86.67 روپے فی لیٹر فروخت ہورہا ہے۔

آج کاروبار کا آغاز سنگاپور میں اضافے کے ساتھ ہوا۔ لندن برینٹ کروڈ 2.06 فیصد اضافے کے ساتھ 71.32 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 2.13 فیصد اضافے کے ساتھ 67.67 ڈالر فی بیرل پر کاروبار کر رہا ہے۔

مرکزی حکومت کی طرف سے دیوالی کے موقع پر دونوں ایندھنوں پٹرول اور ڈیزل پر ایکسائز ڈیوٹی میں بالترتیب 5 اور 10 روپے فی لیٹر کی کمی سے ملک میں ایندھنوں پر بڑھی قیمتوں میں کمی آئی تھی ہے۔ اس کے بعد اتر پردیش، کرناٹک سمیت ملک کی 22 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے ان دونوں مصنوعات پر ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) کو کم کیا تھا۔

یواین آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.