کپوارہ میں غالباً حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف افسر فوت

کپوارہ میں غالباً حرکت قلب بند ہونے سے سی آر پی ایف افسر فوت

سری نگر/شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں دوران شب سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر کی ممکنہ طور حرکت قلب بند ہونے موت واقع ہوئی ہے۔


سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کپوارہ میں قائم ایک کیمپ میں سانس لینے میں دقت محسوس کرنے کی شکایت کے بعد سی آر پی ایف کے ایک سب انسپکٹر کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب سب ضلع ہسپتال کپوارہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کو مردہ قرار دیا۔

متوفی افسر کی شناخت سب انسپکٹر جئے نارائن سنگھ کے بطور ہوئی ہے جو سی آر پی ایف کی 98 بٹالین سے وابستہ تھے۔

ہسپتال کے ایک سینئر ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ مذکورہ افسر کی موت واقع ہونے کی اصلی وجوہات پوسٹ مارٹم کے بعد ہی معلوم ہوسکتی ہیں تاہم ہمارے ابتدائی تشخیص کے مطابق غالباً حرکت قلب بند ہونا ہی موت واقع ہونے کی باعث بن گئی ہے۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.