سری نگر، یکم دسمبر :جموں وکشمیر کے گرمائی دارلخلافہ سری نگر کے راجوری کدل علاقے میں مشتبہ ملی ٹینٹوں نے ٹریفک پولیس اہلکار پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ شدید طورپر زخمی ہوا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ’بدھ کی شام کو پائین شہر کے راجوری کدل چوک میں ٹریفک پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی دے رہا تھا کہ اسی اثنا میں وہاں پر مشتبہ ملی ٹینٹ نمودار ہوئے اوراُس پر فائرنگ کی‘۔
انہوں نے کہا کہ خون میں لت پت ٹریفک پولیس اہلکار جس کی شناخت محمد عبدا ﷲ کے بطور ہوئی ہے کو علاج ومعالجہ کی خاطر فوری طورپر نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر اُس کو طبی امداد فراہم کیا جارہا ہے۔
پولیس، پیرا ملٹری فورسز نے راجوری کدل اور اُس کے ملحقہ علاقوں کو محاصرے میں لے کر حملہ آوروں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔
اس سلسلے میں مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔





