کشمیر: مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

کشمیر: مطلع ابر آلود رہنے سے سردی کی شدت میں قدرے کمی واقع

سری نگر،24 نومبر : وادی کشمیر میں مطلع ابر آلود رہنے سے شبانہ درجہ حرارت میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے جس سے سردی کی شدت میں کمی محسوس کی گئی۔
ادھر محکمہ موسمیات کے ایک ترجمان کی پیش گوئی کے مطابق وادی میں رواں ماہ کے آخر تک موسم مجموعی طور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم 25 نومبر کو موسم خراب ہونے کی توقع ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں شبانہ درجہ حرارت نقطہ انجماد سے اوپر درج کیا گیا جہاں کم سے کم درجہ حرارت 0.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
سری نگر میں گذشتہ شب رواں سیزن کی سرد ترین رات درج ہوئی تھی جب کم سے کم درجہ حرارت منفی2.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی3.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت منفی2.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا کم سے کم درجہ حرارت منفی4.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.