مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جموں میں 145 مستفیدین کو 306 کروڑ روپے کے کریڈٹ منظوری آرڈر سونپے

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے جموں میں 145 مستفیدین کو 306 کروڑ روپے کے کریڈٹ منظوری آرڈر سونپے

وزیر خزانہ نے خواتین کاروباریوں، ہوٹل اور ٹور اور سیاحت کی صنعت کے لئے نئی اسکیمیں شروع کیں

سرینگر/ جموں و کشمیر کے اپنے دورے کے دوسرے دن، مرکزی خزانہ اور کارپوریٹ امور کی وزیر محترمہ نرملا سیتا رمن نے 145 مستفیدین کو مختلف بینکوں کے 306 کروڑ روپے کے منظوری لیٹر سونپے، جس میں مختلف کریڈٹ سے منسلک اسکیموں جیسے پردھان منتری ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، ایم یو ڈی آر اے اسکیم، سیلف ہیلپ گروپ (ایس ایچ جیز)، مشترکہ ذمہ داری گروپ (جے ایل جیز) وغیرہ کو منظوری کے خطوط شامل تھے۔وزیر خزانہ نے جموں و کشمیر کے لیے متعدد نئی اسکیموں اور اقدامات کا بھی اعلان کیا جن میں 200 کروڑ روپے رقم کی جے اینڈ کے بینک کی تیجسوینی اور حوصلہ اسکیمیں، پنجاب نیشنل بینک (پی این بی) کی شیکھر اور شکارا اسکیمیں اور ایس آئی ڈی بی آئی کلسٹر ڈیولپمنٹ فنڈ شامل ہیں۔ تیجسوینی اسکیم 18-35 سال کی لڑکیوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ شیکھر اسکیم ہوٹل، ٹور اور ٹورازم انڈسٹری کے لیے 2 کروڑروپے تک کے قرض کی ضروریات کو پورا کرنے پر مرکوز ہے۔ شکارا اسکیم کے تحت 15 لاکھ روپے تک کا کریڈٹ وادی کشمیر میں شکاروں کی خریداری/مرمت کے لیے فراہم کیے گئے ہیں۔محترمہ سیتارامن نے شوپیاں اور بارہمولہ میں دیہی سیلف ایمپلائمنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آر ایس ای ٹی آئی) کی عمارت کا سنگ بنیاد بھی رکھا اور ریاسی ضلع میں سلال، بگا اور بدھن کی جے اینڈ کے بینک شاخوں کا افتتاح کیا۔ نبارڈ کے زیراہتمام 5 ایف پی اوز کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سونپے گئے اور آشا ایس ایچ جی کو دیہی مارٹ کا منظوری نامہ بھی سونپا گیا۔محترمہ سیتا رمن نے آج یہاں جموں یونیورسٹی کے جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم کمپلیکس میں جموں و کشمیر یونین ٹیریٹری کی بینکرز کمیٹی (جمون وکشمیر کے یو ٹی ایل بی سی) کے زیر اہتمام کئی تقریبات میں شرکت کی۔ اس تقریب میں جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کے ہمراہ حکومت ہند کے محکمہ مالیاتی خدمات کے کئی اعلیٰ عہدیداروں اور جموں و کشمیر انتظامیہ کے سینئر عہدیداروں نے شرکت کی۔ جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری نے خطبہ استقبالیہ دیا اور علاقے کی اقتصادی ترقی کے لیے یو ٹی انتظامیہ کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کے بارے میں شرکا کو آگاہ کیا۔ مالی سال 2020-21کے لیے، یہ اعلان کیا گیا تھا کہ جموں اور کشمیر یو ٹی کے لیے نابارڈ دیہی انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ فنڈ (آر آئی ڈی ایف) کے تحت اپنے وعدے کو 787 کروڑ سے 1,500کرور روپے تک بڑھا رہا ہے،جس سے تیز رفتار اقتصادی ترقی کے لیے دیہی بنیادی ڈھانچے کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ اقتصادی ترقی کو مزید تیز کرنے کے لیے، بینک جموں و کشمیر میں اپنے زمینی سطح کے قرض میں بھی پچھلے سال کی 14,735کروڑ سے بڑھا کر موجودہ مالی سال میں 16,000کرور روپے کا اضافہ کریں گے۔وزیر خزانہ نے جے اینڈ کے بینک، ایس بی آئی، پی این بی، جے اینڈ کے گرامین بینک اور نابارڈ سمیت دیگر متعدد بنکوں سے مستفید ہونے والوں کا دورہ کیا۔ محترمہ سیتا رمن نے فائدہ اٹھانے والوں کے ساتھ بات چیت کی اور ان کے کاروباری سفر میں بینک کریڈٹ کے تبدیلی کے اثر کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیر خزانہ نے تاجروں کی تیار کردہ مصنوعات میں بھی گہری دلچسپی ظاہر کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.