جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
22.4 C
Srinagar

جموں سے سری نگر آرہا ٹینکر جواہر ٹنل پر حادثے کا شکار، ڈرائیور از جان

سری نگر،24 نومبر (یو این آئی) جموں سے سری نگر آ رہا ایک ٹینکر جواہر ٹنل کے نزدیک لڑھک کر گہری کھائی میں جاگرنے سے اس کا ڈرائیور لقمہ اجل بن گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ منگل کی شب دیر گئے ایک ٹینکر جموں سے سری نگر آ رہا تھا کہ جواہر ٹنل نے نزدیک لڑھک کر قریب4 سو فٹ گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں اس کے ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوگئی۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت اشر داس ولد رام دتا ساکن کٹھوعہ کے بطور ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img