جموں/ جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ کے ہر متہ بازار میں پیر کی صبح ایک35 سالہ شہری کی لاش بر آمد کی گئی۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے ہرمتہ بازار میں پیر کی صبح قریب ساڑھے سات بجے مقامی لوگوں نے ایک لاش دیکھی اور فوری طور پر اس کے متعلق پولیس کو مطلع کیا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس کی ایک ٹیم جائے موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے سب ضلع ہسپتال مینڈھر منتقل کیا۔
متوفی کی شناخت محمد ریاض عرف راجو ولد محمد حسین حجام ساکن ہر متہ گرسی کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔
یو این آئی