سرحد پر ہلاکتیں بنگلہ دیش کے لیے اندوہناک، ہندوستان کے لیے شرمناک: عبد المومن

سرحد پر ہلاکتیں بنگلہ دیش کے لیے اندوہناک، ہندوستان کے لیے شرمناک: عبد المومن

ڈھاکہ/ بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبد المومن نے کہا ہے کہ سرحد پر لوگوں کی ہلاکتیں ہندوستان اور بنگلہ دیش دونوں حکومتوں کو ناپسند ہیں۔بنگلہ دیشی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ "مختلف سطحوں پر بات چیت کے باوجود سرحد پر ہونے والی ہلاکتیں” بنگلہ دیش کے لیے اندوہناک، تو ہندوستان کے لیے شرمناک ہیں”۔

مسٹر اے کے عبد المومن نے ہفتہ کے روز گوپال گنج کے تونگی پاڑہ میں بنگ بندھو کے مقبرے پر خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ "ہندوستان اور بنگلہ دیش کی حکومتیں نہیں چاہتیں کہ سرحد پر لوگ مارے جائيں۔ دونوں حکومتوں نے اس سلسلے میں مختلف سطحوں پر بات چیت اور ملاقات کی ہے، ان سب کے باوجود سرحد پر ہلاکتیں ہو رہی ہیں۔ جو بنگلہ دیش کے لیے اندوہناک اور ہندوستان کے لیے شرمناک ہے”۔

روہنگیا کے بحران پر مسٹر عبد المومن نے کہا کہ "دنیا کے تمام ممالک نے ایک آواز میں کہا ہے کہ روہنگیا کو اپنے ملک واپس جانا چاہئے۔ بنگلہ دیش قرارداد پہلے ہی منظور کی جا چکی ہے۔ ہم اتنے عرصے سے اسی کے لیے کوشش کر رہے تھے۔ ہمیں یقین ہے کہ اس سے میانمار پر روہنگیا مہاجرین کی وطن واپسی کے لیے دباؤ پڑے گا۔ اس سے قبل میانمار نے روہنگیا کو واپس لینے کا وعدہ کیا تھا لیکن اس نے اپنی بات پر عمل نہیں کیا”۔

یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.