جموں، 18 نومبر :جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول کے نزدیک جمعہ کے روز ایک ڈرون جیسی چیز نظر آئی ، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے الرٹ جاری کر دیا ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ مینڈھر کے سرحدی گاؤں کے لوگوں نے شام کو چمکتی ہوئی روشنی کے ساتھ ایک مشتبہ اڑنے والی چیز کی اطلاع دی ، جس کے بعد پولیس اور فوج کی ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ’’ حالیہ دنوں میں ڈرون سے ہتھیار گرانے کے واقعات کی اطلاع موصول ہونے کے پیش نظر یہ سرچ آپریشن شروع کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لائن آف کنٹرول کے پار سے اس طرح کے واقعات دوبارہ پیش نہ آئیں ، اس کے لیے سرچ آپریشن شروع کیا ہے ۔ سکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے‘‘۔
مشتبہ دہشت گردوں کی سرگرمیوں کی اطلاع کی بنیاد پر جمعرات کو کرشنا گھاٹی سیکٹر میں بھی تلاشی مہم شروع کی گئی تھی ۔یو این آئی





