بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

عامر ماگرے کی لاش بھی لواحقین کو واپس دی جائے: محبوبہ مفتی اور محمد یوسف تاریگامی کا مطالبہ

سری نگر/ پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی اور سی پی آئی (ایم) لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے عامر ماگرے کی لاش کو لواحقین کو دینے کا مطلبہ کیا ہے۔

محبوبہ مفتی نے جمعے کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے عامر ماگرے کی لاش بھی ابھی تک ان کے سوگوار لواحقین کو مناسب تدفین کے لئے واپس نہیں دی گئی۔

ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’حقیقت یہ ہے کہ یہ کنبے انصاف کا تقاضا کرنے کے بجائے میتوں کی واپسی کی بھیک مانگ رہے ہیں جس سے ان کے نظام میں عدم اعتماد کی عکاسی ہوتی ہے، ان (عامر ماگرے) کی لاش کو بھی لواحقین کو واپس دیا جانا چاہئے‘۔

دریں اثنا سی پی آئی (ایم ) کے سینئر لیڈر محمد یوسف تاریگامی نے جمعے کے روز اپنے ایک بیان میں حکومت سے عامر ماگرے کی لاش کو لواحقین کے حوالے کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے بیان میں کہا: ’اب یہ بات بھی ثابت ہوئی ہے کہ عامر احمد ماگرے ساکن رام بن بھی ایک عام شہری ہی تھا ان کے والد لطیف احمد ماگرے کو سٹیٹ بہادری ایوارڈ سے نوازا گیا ہے‘۔

بیان میں کہا گیا: ’بدقسمتی کی بات یہ ہے کہ ان کے بیٹے کو ملی ٹنٹ قرار دے کر ہلاک کر دیا گیا‘۔موصوف لیڈر نے اپنے بیان میں کہا کہ جموں و کشمیر حکومت کو کم سے کم لاش لواحقین کو واپس دینی چاہئے تاکہ وہ اس کی آخری رسومات انجام دے سکیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو یہ بات یقینی بنانی چاہئے کہ وہ ہلاکتوں میں ملوثین کو تحت قانون سزا دیے۔قابل ذکر ہے کہ حیدر پورہ انکاؤنٹر میں ہلاک ہونے والے مکان مالک الطاف احمد اور کرایہ دار مدثر گل کی لاشوں کو جمعرات کی شام لواحقین کے حوالے کیا گیا اور انہیں دوران سب ہی اپنے اپنے آبائی قبرستانوں میں سپرد خاک کیا گیا۔عامر ماگرے، جو اس تصادم میں ہلاک ہوا تھا، کی لاش کو بھی ہندوارہ میں ہی دفن کیا گیا تھا۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img