بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
12.9 C
Srinagar

ایس آئی ٹی حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کے طریقہ کار کی تحقیقات کرے گی: آئی جی پی کشمیر

سری نگر/ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ ایک ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) کی سربراہی میں ایک سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کے طریقہ کار کی تحقیقات کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ٹیم ان واقعات کے تسلسل کی بھی چھان بین کرے گی جن سے مکان مالک اور جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہوئی ہے۔

موصوف نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس کے دوران ایک نامہ نگار کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا: ’ڈی آئی جی پولیس کی سربراہی میں ایک سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم حیدر پورہ ہائی ٹیک ہائیڈ آؤٹ کی تحقیقات کرے گی اور یہ ٹیم ان واقعات کے تسلسل کی بھی چھان بین کرے گی جن سے مکان مالک اور جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہوئی ہے‘۔

یہ پوچھے جانے پر کہ آیا جائے تصادم آرائی سے بر آمد شدہ موبائل فونوں اور کمپیوٹرس کا امریکہ سمیت بیرونی ممالک سے کوئی تعلق ہے، ان کا کہنا تھا: ’یہ تحقیقات طلب معاملہ ہے اور اس میں مکمل معلومات حاصل ہونے کے بعد تفصیلات کو میڈیا کے ساتھ شیئر کیا جائے گا‘۔

موصوف انسپکٹر جنرل نے کہا کہ کال سینٹر کے کیبن سے موبائل فون اور امریکہ کے نقشے بھی بر آمد ہوئے ہیں۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img