منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
14.9 C
Srinagar

حیدر پورہ تصادم: مہلوک الطاف احمد اور مدثر گل کے اہلخانہ کا احتجاج، لاشوں کی واپسی کا مطالبہ

سری نگر/حیدر پورہ تصادم میں ہلاک ہونے والے محمد لطاف اور مدثر گل کے اہلخانہ نے منگل کے روز یہاں پریس کالونی میں جمع ہو کر ان کی لاشوں کی واپسی کا مطالبہ کیا۔

انہوں نے جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے اس میں مداخلت کرنے کی اپیل کی تاکہ وہ ان لاشوں کو اپنے آبائی قبرستانون میں سپرد خاک کر سکیں۔

الطاف احمد کی بیٹی نے میڈیا کو بتایا کہ میرے والد گھر سے جاکیٹ اور سویٹر پہن کر نکلے تھے اور جب انکاؤنٹر شروع ہوا تو ہمارا ان کے ساتھ رابطہ منقطع ہوا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ ہمیں ان کی لاش واپس دی جائے تاکہ ہم ان کو اپنے آبائی قبرستان میں دفن کر سکیں۔
مدثرگل کے اہلخانہ نے میڈیا کو بتایا: ’یہ کوئی دہشت گرد نہیں تھا بلکہ عام انسان تھا اس کے دو چھوٹے بچے ہیں، کل ہی باہر سے گھر آیا تھا اور اپنے دفتر میں کام کر رہا تھا‘۔

انہوں نے کہا: ’ہمارے ساتھ انصاف کرو اس نے کیا کیا تھا، یہ ڈاکٹر تھا ہمیں اس کی لاش واپس دے دو‘۔مہلوک کے ایک رشتہ دار نے کہا: ’ہم سے بارہ بجے تک کہا گیا کہ ادھر جاؤ، اُدھر کہا گیا کہ ادھر جاؤ پھر متعلقہ تھانہ واقع رنگریٹ میں ہمیں بتایا گیا کہ ان کو ہندوارہ میں آج صبح سپرد خاک کیا گیا‘۔

بتادیں کہ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر وجے کمار کا کہنا ہے کہ مدثر گل جنگجو اعانت کار تھا اور وہ ایک فرضی کال سینٹر چلا ہا تھا اور جنگجوؤں کو پناہ دیتا تھا۔انہوں نے کہا کہ اس تصادم آرائی کے دوران ایک غیر ملکی جنگجو سمیت دو جنگجو مارے گئے۔

یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img