حیدر پورہ تصادم میں دو جنگجو، ایک جنگجو اعانت کار اور مالک مکان ازجان: وجے کمار

حیدر پورہ تصادم میں دو جنگجو، ایک جنگجو اعانت کار اور مالک مکان ازجان: وجے کمار

سری نگر/ کشمیر زون پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار کا کہنا ہے کہ سری نگر کے مضافاتی علاقہ حیدر پورہ میں پیر کی شب سیکورٹی فورسز اور جنگجوؤں کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک پاکستانی جنگجو سمیت دو جنگجو، ایک جنگجو اعانت کار اور مکان مالک ازجان ہو گئے۔

انہوں نے کہا کہ مکان مالک کی موت طرفین کے درمیان ہوئے گولیوں کے تبادلے میں واقع ہوئی جبکہ جنگجو اعانت کار کی موت واقع ہونے کی وجوہات کے بارے میں فی الوقت کچھ بھی نہیں بتایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امن و قانون کی صورتحال میں رخنہ پڑنے کے خدشات کے پیش نظر مالک کان اور جنگجو اعانت کار کی لاشوں کو لواحقین کے سپرد کرنے کے بجائے ہندوارہ میں پیر کی صبح سپرد خاک کیا گیا۔

موصوف نے یہ باتیں پیر کی صبح پولیس کنٹرول روم سری نگر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے اپنے خطاب کے دوران کہیں۔

حیدر پورہ تصادم کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’پولیس کو پیر کے روز اطلاع موصول ہوئی کہ حیدر پورہ بائی پاس پر دو سے تین جنگجو چھپے ہوئے ہیں‘۔

ان کا کہنا تھا: ’اطلاع موصول ہوتے ہی سیکورٹی فورسز نے ایک مکان کی تلاشی شروع کی ۔اس مکان کی بالائی منزل پر تین کمرے تھے چونکہ ہمیں کچھ معلوم نہیں تھا تو ہم نے مکان مالک جس کا نام الطاف احمد ڈار ہے کو بلایا اور جس نے یہ کمرے کرایے پر لئے تھے جس کا نام مدثر گل تھا، کو بھی بلایا‘۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.