لکھی سرائے/ بہار میں لکھی سرائے ضلع کے ہلسی تھانہ علاقے میں منگل کو دو گاڑیوں کے درمیان تصادم میں چھ افراد کی موت گئی اور چار دیگر زخمی ہو گئے۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ سکندرا-شیخ پورہ مین روڈ پر پپرا گاؤں کے قریب ایک سومو گاڑی اور ایل پی جی سلنڈر لے جانے والے ٹرک میں تصادم ہوا۔ اس واقعے میں چھ افراد ہلاک جبکہ چار زخمی ہو گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت امت شیکھر سنگھ عرف نیمانی سنگھ (45)، رام چندر سنگھ (35)، لالجیت سنگھ (80)، دیوی سنگھ (40)، ڈیزی کماری (28) اور پریتم کمار (25) کے طور پر ہوئی ہے۔ . زخمیوں کو سکندرہ کے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔جہاں سے بہتر علاج کے لیے انہیں جموئی ریفر کر دیا گیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔
یواین آئی




