جمعرات, فروری ۱۲, ۲۰۲۶
8.2 C
Srinagar

اودھم پور میں 2 منشیات فروش گرفتار، ہیروئن بر آمد: پولیس

جموں،: معاشرے کو منشیات سے پاک کرنے کے لئے جاری مہم میں اودھم پور پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ہیروئن جیسا ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن ریہام بل کی ایک ٹیم نے گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران ایک شخص کو روکا۔ انہوں نے کہا کہ پوچھ تاچھ کے دوران اس شخص نے اپنی شناخت مومن حسین ولد محمد اصغر ساکن پٹن بارہمولہ کے طور پر ظاہر کی۔ ان کا کہنا ہے کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 10.48 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔

پولیس ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 34/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اسی طرح کی ایک اور کارروائی کے دوران پولیس اسٹیشن ریہام بل کی ہی ایک ٹیم نے زیرو موڑ ریہام بل میں ایک مشتبہ شخص کو روکا جس نے پولیس کو دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو موقع پر ہی دھر لیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 3 گرام ہیروئن بر آمد کیا گیا۔

ملزم کی شناخت اشونی شرما ولد کیول کرشن شرما ساکن مجالتہ اودھم پور کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن ریہام بل میں این ڈی پی ایس ایکٹ کے متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر 33/2026 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کی گئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img