منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

پونچھ کے مینڈھر میں سڑک حادثہ، 17 سالہ نوجوان لقمہ اجل

جموں/ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک سڑک حادثے میں 17 سالہ نوجوان لقمہ اجل بن گیا۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پونچھ کے منکوٹ مینڈھر علاقے میں پیر کی صبح ایک17 سالہ موٹر سائیکل سوار حادثے کا شکار ہوکر شدید زخمی ہوگیا۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن ڈاکٹروں نے اس کو گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری ریفر کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔

متوفی کی شناخت17 سالہ محمد طاہر ولد محمد راشد ساکن منکوٹ کے بطور ہوئی ہے۔دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img