بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

گاندربل میں ٹی آر ایف جنگجو گرفتار، گرینیڈ بر آمد: پولیس کا دعویٰ

سری نگر/پولیس نے وسطی ضلع گاندربل سے لشکر طیبہ کی ذیلی تنظیم ٹی آر ایف سے وابستہ ایک جنگجو کو گرفتار کرکے اس کی تحویل سے ایک گرینیڈ بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گاندر پولیس کی ایک ٹیم نے کھن علاقے میں ایک موبائل وہیکل چیک پوسٹ (ایم وی سی پی) لگا دیا اور اس دوران انہوں نے ایک شخص کو مشکوک انداز میں اس کی طرف آتے ہوئے دیکھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس مشتبہ شخص کو چلینج کیا جس پر اس نے جائے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کو موقع پر ہی دھر لیا۔

بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ شخص کی پوچھ تاچھ کے دوران معلوم ہوا کہ وہ ٹی آر ایف سے وابستہ ہے اور اس کا نام اس سے قبل بھی سامنے آیا ہے۔

گرفتار شدہ کی شناخت ارشد احمد میر ولد محمد سبحان میر ساکن سہہ پورہ گاندربل کے بطور ہوئی ہے۔بیان کے مطابق گرفتار شدہ جنگجو اپنے بھائی لطیف احمد میر کو جنگجو تنظیم میں بھرتی کرنے میں بھی ملوث ہے۔

پولیس بیان میں کہا گیا کہ ارشد احمد نے جن دوسرے افراد کو جنگجو تنظیموں میں بھرتی کرایا ہے ان کی شناخت معلوم کی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img