منوج سنہا کا مولانا ابولکلام آزاد کو یوم پیدائش پر شاندار خراج

منوج سنہا کا مولانا ابولکلام آزاد کو یوم پیدائش پر شاندار خراج

سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کے روز ’قومی یوم تعلیم‘ کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد دیتے ہوئے ملک کے پہلے وزیر تعلیم مولانا ابو الکلام آزاد کو ان کے 133 ویں یوم پیدائش پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔

ملککے پہلے وزیر تعلیم کو ایک نامور ماہر تعلیم اور مصلح قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی تعلیمی میدان میں گراں قدر خدمات ہیں جو ہمارے نمونہ عمل ہیں۔

موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کے روز اپنے ایک ٹویٹ میں کیا۔ان کا ٹویٹ میں کہنا تھا: ’قومی یوم تعلیم کے موقع پر لوگوں کو مبارک باد اور مولانا ابولکلام آزاد کو ان کے یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ‘۔
انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ’وہ ایک نامور ماہر تعلیم، مصلح اور مجاہد آزادی تھے جنہوں نے تعلیم کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کے آدرش اور دانائی و بینائی ہمیں ہمیشہ متحرک کرتے رہیں گے‘۔

قابل ذکر ہے کہ مولانا ابوالکلام آزاد کا یوم پیدائش (11 نومبر) سال 2008 سے ملک بھر میں قومی یوم تعلیم کے طور پر منایا جاتا ہے۔

موصوف مولانا11 نومبر 1888 کو مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے اور ان کا خاندان ان کی پیدائش کے دو سال بعد کلکتہ منتقل ہوا تھا۔

وہ 15 اگست 1947 کے بعد سے یکم فروری 1958 تک ملک کے پہلے وزیر تعلیم رہے۔


یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.