سری نگر/ پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے کیمونٹی ہالز کو تحویل میں لینے پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
محبوبہ مفتی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر لکھا کہ ’سری نگر کے ہر علاقے میں بینکرس کی تعمیر کے بعد اب پیرا ملٹری فورسز کو کیمونٹی ہالز میں دھکیل دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیمونٹی ہالز عوام الناس کی سہولیت کے لئے بہم رکھے گئے تھے انہیں بھی اب پیرا ملٹری فورسز کے سپرد کیا گیا‘۔
موصوفہ نے کہا کہ لوگوں کو خاموش کرانے کی خاطر ہر روز مزید سخت قوانین نافذ کئے جا رہے ہیں۔
یو این آئی





