نئی دہلی/ وزیراعظم نریندر مودی بدھ کے روز کووڈ ٹیکہ کاری مہم میں پیچھے رہنے والے اضلاع کے ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ جائزہ میٹنگ کریں گے۔
یہ میٹنگ آئن لائن ہو گی اورکووڈ ٹیکہ کاری مہم میں تیزی لانے پرمرکوز ہوگی ۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں 107.29 کروڑ لوگوں کو کووڈ ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی جا چکی ہے۔
تاہم کئی اضلاع میں کووڈ ٹیکہ کاری مہم کی رفتارسست ہے۔ اس پرتبادلہ خیال کرنے کے لیے مسٹرمودی نے متعلقہ ضلع مجسٹریٹس کے ساتھ جائزہ میٹنگ بلائی ہے۔
میٹنگ میں مقامی سطح پر ٹیکہ کاری کے دوران پیش آ رہی مشکلات اور ان کےآزالہ پر تبادلہ خیال کا امکان ہے ۔
یواین آئی





