جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
13.6 C
Srinagar

شوپیاں میں دم گھٹنے سے غیر مقامی مزدور فوت، دو زیر علاج

سری نگر/ جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں دم گھٹنے سے ایک غیر مقامی مزدور کی موت جبکہ اس کے دو ساتھی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ شوپیاں کے زینہ پورہ علاقے میں اتر پردیش سے تعلق رکھنے والے دو اور ایک مقامی مزدور کو منگل کے روز اپنے کرایے کے کمرے میں بے ہوش پایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ ان مزدوروں کو فوری طور نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے ایک مزدور کو ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا جبکہ باقی دو کو ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

متوفی کی شناخت 20 سالہ انصار ساکن اتر پردیش کے بطور کی گئی ہے جبکہ دیگر مزدوروں کی شناخت 22 سالہ اعظم ساکن اتر پردیش اور عبید احمد پرہ ولد بشیر احمد پرہ ساکن شوپیاں کے بطور کی گئی ہے۔

دریں اثنا ایک پولیس افسر نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ابتدائی تحقیقات سے لگ رہا کہ مزدور کی موت دم گھٹنے سے واقع ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔


یو این آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img