نئی دہلی/ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کے بلند ترین سطح پر رہنے کے درمیان گھریلو سطح پر سات دنوں کے بعد پٹرول اور مسلسل دوسرے دن ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں ۔ دارالحکومت دہلی میں پٹرول 110.04 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 98.42 روپے فی لیٹر پرمستحکم رہا ۔
ممبئی میں پٹرول 115.85 روپے اور ڈیزل 106.62 روپے فی لیٹر، مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں پٹرول سب سے مہنگا 118.83 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 107.90 روپے فی لیٹر، پٹنہ میں پٹرول 113.79 روپے اور ڈیزل 105.07 روپے فی لیٹر ہے۔ بنگلورو میں پٹرول 113.93 روپے اور ڈیزل 104.50 روپے فی لیٹر تک پہنچ گیا ہے۔
کولکتہ میں بھی پٹرول 110.49 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 101.56 روپے فی لیٹر پر پہنچ چکا ہے۔ دہلی این سی آر کے نوئیڈا میں پٹرول 107.20 روپے اور ڈیزل 99.12 روپے فی لیٹر پر رہا ۔
اس وقت ملک کے تمام بڑے شہروں میں پٹرول کی قیمت 110 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی ہے۔ بیشتر شہروں میں ڈیزل بھی سنچری لگا چکا ہے۔





