اتوار, جولائی ۶, ۲۰۲۵
31 C
Srinagar

کرنٹ کی زدمیں آنے سے ایک ہی خاندان کے تین افرادہلاک

بھنڈ 25 اکتوبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے ضلع بھنڈ میں ایک ہی خاندان کے تین افراد کی کرنٹ لگنے سے موت ہوگئی۔

پولیس ذرائع نے آج بتایا کہ عمری تھانہ علاقہ کے نونہاٹا گاؤں میں کل کروا چوتھ کی رات کرنٹ کی زدمیں آنےسے ایک ہی خاندان کے تین افراد کی موت ہوگئی۔

یہ خاندان بیل گاڑی پر جا رہا تھا تبھی ایک جھولتے ہوئے تار کی زدمیں آنے سے شیام سنگھ، ان کی اہلیہ چریا اورچھ سالہ بیٹی کی موت ہوگئی۔

اس حادثہ میں دو دیگر افراد بجلی کا کرنٹ لگنے سے جھلس گئے۔ ان دونوں کو ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔


یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img