مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کاافتتاح کیا

مودی نے 9 میڈیکل کالجوں کاافتتاح کیا

سدھارتھ نگر 25 اکتوبر (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کو اتر پردیش کے سدھارتھ نگر سمیت نو اضلاع میں ایک ایک میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

اترپردیش کے ایک روزہ دورے پر یہاں پہنچنے کے بعدمسٹرمودی نے اترپردیش کی گورنر آنندی بین پٹیل ، ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ اور مرکزی وزیر صحت منسکھ بھائی مانڈویہ کی موجودگی میں نو مختلف اضلاع میں واقع اس میڈیکل کالج کا افتتاح کیا۔

یہ کالج 2329 کروڑ روپے کی لاگت سےسدھارتھ نگر ، ایٹہ ، ہردوئی ، پرتاپ گڑھ ، دیوریا ، غازی پور ، مرزا پور ، فتح پور اور جون پور اضلاع میں بنائے گئے ہیں۔ اس کے لیے منعقد پروگرام میں مودی نے ریموٹ کنٹرول سے تمام نواضلاع میں میڈیکل کالجوں کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ان نوتعمیر شدہ میڈیکل کالجوں کے افتتاح کے بعد اب لوگوں کو اپنے اپنے اضلاع میں ہی صحت کی بہتر سہولیات دستیاب ہوں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.