سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نظر بند

سوڈان کے وزیر اعظم عبداللہ حمدوک نظر بند

خرطوم / وزیر اعظم عبداللہ حمدوک کو آج سوڈان میں نامعلوم فوجی دستوں نے گھر میں نظر بند کر دیا۔ یہ اطلاع عرب نیوز ڈیلی نے اپنی رپورٹ میں دی ہے۔

اخبار نے ٹی وی رپورٹس کے حوالے سے بتایا کہ سوڈانی کابینہ کے چار وزراء اور کونسل کے ایک سول نمائندے کو بھی پیر کو علی الصبح گرفتار کر لیا گیا۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت خرطوم میں فوجی بغاوت کی کوشش کے خلاف لوگ سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔

لوگوں نے سوشل میڈیا پر انٹرنیٹ اور فون سروس کے متاثر ہونے کی اطلاع دی ہے۔

یو این آئی/اسپوتنک،اظ

Leave a Reply

Your email address will not be published.