جمعہ, جولائی ۴, ۲۰۲۵
32.4 C
Srinagar

26 مقید کشمیریوں کو سینٹرل جیل آگرہ منتقل کرنے کے احکامات جاری

سری نگر، 22 اکتوبر:جموں و کشمیر حکومت نے وادی کی جیلوں میں مقید 26 مبینہ ‘اوور گرائونڈ ورکروں’ کو سینٹرل جیل آگرہ منتقل کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔
ان میں سے بیشتر افراد پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) کے تحت جیلوں میں ڈالے گئے تھے۔
ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا: ‘جموں و کشمیر کی جیلوں میں بند دہشت گردوں کے کارکنوں کو ریاست اترپردیش کی سینٹرل جیل آگرہ منتقل کیا جا رہا ہے’۔
ان کا مزید کہنا تھا: ‘آنے والے دنوں میں مزید ایسے لوگوں کو جموں و کشمیر سے باہر کی جیلوں میں منتقل کیا جا سکتا ہے’۔
بتایا جا رہا ہے کہ جموں و کشمیر پولیس نے اوور گرائونڈ ورکروں کی درجہ بندی کی ہے اور اسی کی بنا پر منتقلی کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img