پونچھ تصادم: چالیس گھنٹوں کے تعطل کے بعد جھڑپ دوبارہ شروع

پونچھ تصادم: چالیس گھنٹوں کے تعطل کے بعد جھڑپ دوبارہ شروع

جموں، 22 اکتوبر: جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں میںڈھر کے نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان جمعے کی صبح قریب چالیس گھنٹوں کے تعطل کے بعد گولیوں کا تبادلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جمعے کی صبح قریب چالیس گھنٹوں کے تعطل کے بعد سیکورٹی فورسز اور جنگل میں چھپے جنگجوئوں کے درمیان ایک بار پھر گولیوں کا تبادلہ شروع ہوا۔
نار خاص جنگلوں میں سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان 11 اکتوبر سے جاری ان جھڑپوں میں اب تک دو جے سی اووز سمیت نو فوجی جوان جان بحق ہوئے ہیں۔
جھڑپوں کے پیش نظر حکام نے مقامی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر آنے میں حد درجہ احتیاط کریں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے قریب ایک درجن افراد کو ان جنگجوئوں کو لاجسٹک سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں حراست میں لیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیادں پر تلاشی آپریشن کے دوران قریب ایک درجن افراد کو ان بھاری ہتھیاروں سے لیس جنگجوئوں کو غذا و دیگر سپورٹ فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پانچ سے آٹھ بھاری جنگجوئوں کا ایک گروپ جنگلوں میں پناہ گزین ہے۔
انہوں نے بتایا کہ فوج، پولیس اور پیرا ملٹری فورسز نے پیرا کمانڈوز کے ساتھ مینڈھر کے نار خاص جنگل میں چھپے ان جنگجوئوں کو ڈھونڈ نکالنے کے لئے ہیلی کاپٹروں اور ڈرونز کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔
فوجی سربراہ ایم ایم نرونے نے منگل کے روز پونچھ اور راجوری اضلاع میں لائن آف کنٹرول کے اگلے مورچوں کا دورہ کر کے تازہ صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔
اس دوران انہیں فوجی افسروں نے بھی تازہ صورتحال کے متعلق بریفنگ دی تھی۔
سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان جھڑپ 11 اکتوبر کو ڈیرہ کی گلی علاقے میں شروع ہوئی اور گولہ باری کے ابتدائی تبادلے میں ایک جے سی او سمیت پانچ فوجی جاں بحق ہوئے۔
انہوں نے بتایا کہ پھر 14 اکتوبر کو بھمبر گلی علاقے میں طرفین کے درمیان آمنا سامنا ہوا اور گولیوں کے تبادلے میں ایک جے سی او سمیت مزید چار فوجی جاں بحق ہوئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.