اننت ناگ میں غیر مقامی شخص کی موت میں ملی ٹنسی سے متعلق کوئی زاویہ نہیں: پولیس

اننت ناگ میں غیر مقامی شخص کی موت میں ملی ٹنسی سے متعلق کوئی زاویہ نہیں: پولیس

سری نگر، 22 اکتوبر :جموں و کشمیر پولیس نے جنوبی کشمیر کے اننت ناگ میں ذہنی طور معذور ایک غیر مقامی کی موت میں ملی ٹنسی سے متعلق کسی بھی زاویے کو مسترد کیا ہے۔
بتا دیں کہ اننت ناگ کے جنگلات منڈی علاقے میں جمعے کے روز ذہنی طور معذور ایک غیر مقامی کی لاش برآمد کی گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لاش کے سر پر زخموں کے نشان تھے جس کے بعد پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
دریں اثنا جموں و پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اننت ناگ قصبے میں جمعے کے روز بارہ بجکر بیس منٹ پر ایک عدم شناخت لاش برآمد کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ لاش کے سر پر زخموں کے نشان ہیں تاہم اس میں ملی ٹنسی سے متعلق کوئی زاویہ سامنے نہیں آیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس ضمن ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی گئی ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published.